نگراں وزیراعظم کےمعاملہ پرہم تین میں،نا تیرہ میں ہیں،

ہمارے ناموں پرکوئی مشاورت نہیں کی گئی،نوازشریف کا بیانیہ پارٹی کے اندربھی غیرمقبول ہے،ن لیگ کے بہت سے ارکان پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 مئی 2018 14:57

نگراں وزیراعظم کےمعاملہ پرہم تین میں،نا تیرہ میں ہیں،
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی 2018ء) : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے معاملے پرہم تین میں،نا تیرہ میں ہیں،ہمارے ناموں پرکوئی مشاورت نہیں کی گئی،نوازشریف کا بیانیہ پارٹی کے اندربھی غیرمقبول ہے،ن لیگ کے بہت سے ارکان پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے آج یہاں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا میں امن اور خوشحالی چاہتے ہیں۔

فاٹا مسئلہ پرتحریک انصاف قومی سطح پر مل بیٹھنے کو تیارہے۔ ہم مل کرملکی مفاد میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جو حکومتی بل ہم سے شیئرکیا گیا وہ ناکافی ہے۔ وزیراعظم کوکہا فاٹا پرہرقسم کا تعاون کریں گے۔ پھر جانے کیوں تاخیر کی جارہی ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ فاٹا کے معاملہ پرحکومت اتحادیوں کے دباؤ میں آئے بغیر فیصلے کرے گی۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت فاٹا ریفارمزاورانضمام پرآئینی ترمیم لانے کا ارادہ رکھتی ہے۔  ہم نے فاٹا بل کودیکھا جس سے لگتا ہے کہ فاٹا والوں کیساتھ دھوکہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مکمل اورفوری طورپرفاٹا اصلاحات اورترقی چاہتی ہے۔ پی ٹی آئی اپنا فاٹا اصلاحات بل لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اور شیریں مزاری کل فاٹا اصلاحات اور انضمام کا بل پیش کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملکی مفاد میں سیاسی جماعتوں اورانکی قیادت کومل کر فیصلے کرنے ہوں گے۔ انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ بھارت پاکستان کو گرے لسٹ سے بلیک لسٹ کی جانب دھکیلنے کی سازش کررہا ہے۔ مجھے ڈرہے نواز شریف کے بیان کو جواز بنا کر پاکستان پرپابندیاں نہ لگ جائیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوازشریف کا بیانیہ پارٹی کے اندراورباہر غیر مقبول ہے۔

ن لیگ کے بہت سے ارکان پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ نگراں وزیراعظم کے معاملہ پر نہ ہم تین میں ہیں، نا تیرا میں ہیں۔ ہم نے اپنے نام دیے تھے معلوم نہیں ان پر کتنا غور کیا گیا۔ ہم سے ابھی تک کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔