گذشتہ رات کوئٹہ میں دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے جوان کے اپنے وطن کے بارے میں جذبات نے سب کو آبدیدہ کر دیا

دس اور دہشت گردبھی آ جاتے تو ہمارا حوصلہ کم نہیں کر سکتے تھے، دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے جوان کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 18 مئی 2018 14:58

گذشتہ رات کوئٹہ میں دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے جوان کے اپنے وطن ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 مئی 2018ء) گذشتہ رات کوئٹہ میں دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے جوان کے اپنے وطن کے بارے میں جذبات نے سب کو آبدیدہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی زید ضامد نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر گزشتہ رات کوئٹہ میں دہشت گردوں کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی کے واقعے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایک ایف سی اہلکار کی ویڈیو شئیر کی ہے۔

ویڈیو میں گذشتہ رات کوئٹہ  میں دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے جوان کے اپنے وطن کے بارے میں جذبات نے  سب کو آبدیدہ کر دیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ایف سی کے کمانڈر آفیسر کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کرنے اسپتال آتے ہیں تو زخمی ہونے والے جوان کا کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں جیسے اور لاکھ بھی آ جائیں تو اس ماں پر ہم قربان ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

اگر ان دہشت گردوں جیسے دس اور دہشت گرد بھی ہم پر حملہ کرنے کے لیے آ جائیں پھر بھی یہ ہمارا حوصلہ کم نہیں کر سکتے۔زخمی ہونے والے جوان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ملک ہماری ماں ہے اور اگر اس ماں پر بھی ہم جان قربان نہ کر سکیں تو پھر ہماری جان کا کوئی فائدہ نہیں۔لیکن بس مجھے افسوس اس بات کاہے کہ ایک بندہ مجھ سے زندہ بچ نکلا۔جس پر ساتھ موجود باقی ایف سی نوجوان کہتے ہیں کہ کوئی بھی دہشت گرد زندہ نہیں بچا سب مر گئے ہیں۔

جس پر زخمی نوجوان اپنی باقی ساتھی جوانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ خون میں لت پت ان جوانوں نے دہشگردوں کا مقابلہ کیا مجھے افسوس ہے کہ میں نے ان دہشگردوں کو اپنے ہاتھوں سے نہیں مارا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز خودکش بمباروں نے بارود سے بھری گاڑی کے ہمراہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کے مددگار سنٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ایف سی کے چوکس اہلکاروں نے دہشتگردوں پر فائرنگ کرکے انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا اور تمام دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔