Live Updates

حکومت کو فاٹا اصلاحات اور انضمام کے لئے اپنی سفارشات پیش کر دی ہیں، شاہ محمود قریشی

جمعہ 18 مئی 2018 15:43

حکومت کو فاٹا اصلاحات اور انضمام کے لئے اپنی سفارشات پیش کر دی ہیں، ..
ْاسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کو فاٹا اصلاحات اور انضمام کے لئے اپنی سفارشات پیش کر دی ہیں، حکومت فاٹا اصلاحات کے لئے سنجیدہ ہے لیکن جو مسودہ تیار کیا گیا ہے ہم اسے ناکافی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترقی، انفراسٹرکچر کی ترقی، قانون اور انصاف چاہتے ہیں جو حکومتی بل ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی نے اس پر غور کے بعد اپنی سفارشات مرتب کر دی ہیں اور حکومت اور سب جماعتوں کو اپنی سفارشات پیش کی ہیں۔ توقع ہے کہ حکومت اور اپوزیشن مل بیٹھ کر اتفاق رائے کر لیں گے تاکہ آگے بڑھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کو اعتراضات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رد الفساد، ضرب عضب کے ذریعے فوج نے قبائلی علاقے کلیئر کرائے ہیں۔ ان علاقوں کو خالی کرایا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات