آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنی ہوگی، رہنما ایم کیو ایم سینیٹر میاں عتیق

جمعہ 18 مئی 2018 15:43

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنی ہوگی، رہنما ایم کیو ایم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر میاں عتیق نے کہا ہے کہ احتساب سب کا ہونا چاہئے، نئی دہشت گردی کی لہر اس بات کی غمازی ہے کہ دہشت گرد موجود ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھنی ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ میں 476 لوگ تھے لیکن ایک فرد اور ایک خاندان کا احتساب کیا گیا، باقی سب کہاں گئے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب سب کے لئے نہیں ہوگا تو ہمارا آگے بڑھنا ممکن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں کمی آئی ہے لیکن حالیہ دہشت گردی کے واقعہ نے اس بات کی غمازی کر دی ہے کہ دہشت گرد ابھی بھی موجود ہیں ان کے مکمل ختمے تک ہمیں یہ جنگ جاری رکھنی ہوگی۔