حویلیاں کے نواحی علاقہ ناڑہ سے 28 سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکتی نعش برآمد

جمعہ 18 مئی 2018 15:43

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) حویلیاں کے نواحی علاقہ ناڑہ میں پولیس کو 28 سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکتی نعش ملی ہے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع لین دین کے تنازعہ پر ناڑہ کے رہائشی 28 سالہ نوجوان دو بچوںکے باپ سدھیر ولد صفیر احمد نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔ وقوعہ کی اطلاع پر پولیس نفری موقع پر پہنچ آئی اور نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ پولیس نے بھی مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :