تمباکو کنٹرول سیل کم عمر افراد پر تمباکو مصنوعات کی فروخت اور سیکنڈ ہینڈ سموکر کے تحفظ پر توجہ مختص کرے گا، اسد خان

جمعہ مئی 15:43

تمباکو کنٹرول سیل کم عمر افراد پر تمباکو مصنوعات کی فروخت اور سیکنڈ ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) تمباکو کنٹرول سیل کم عمر افراد پر تمباکو مصنوعات کی فروخت اور سیکنڈ ہینڈ سموکر کے تحفظ پر زیادہ توجہ مختص کرے گا۔ یہ فیصلہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا گیا۔ اس موقع پر تمباکو کنٹرول سیل کے ڈسٹرکٹ انچارج اسد خان نے سیل کی کارکردگی اور اہداف کا جائزہ پیش کیا جبکہ محکمہ صحت، تعلیم،، پولیس،، انتظامیہ، پریس اور سول سوسائٹی کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سکول کے نمائندوں نے بھی تمباکو نوشی کے انسداد میں اپنی خدمات پیش کرنے کا عندیہ دیا۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں ایک کمیٹی تشکیل دیئے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا جو نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے روکنے اور کم عمر افراد پر تمباکو مصنوعات کی فروخت ممانعت سمیت انسدادی قوانین سے آگاہی کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے گی۔ اس دوران طے پایا کہ سگریٹ فروخت کنندگان کو لائسنس کا پابند بنایا جائے اور تمام پبلک مقامات، پارکوں اور دیگر جگہوں پر تمباکو نوشی کی ممانعت کے بینر آویزاں کئے جائیں۔ اس موقع پر یہ بھی طے پایا کہ ایڈیشنل ڈی سی کے دفتر سے اس مہم کا آغاز کیا جائے گا جبکہ شملہ ہل پارک اور تمام کھیل کے میدانوں کے باہر بھی آگاہی بینر لگائے جائیں گے۔