خورشید اعظم اور سکندر اعظم خان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت نوازشریف کی سیاسی سوچ کی فتح ہے، خالد پرویز اعوان

جمعہ 18 مئی 2018 15:49

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) خورشید اعظم خان اور سکندر اعظم خان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت نوازشریف کی سیاسی سوچ کی فتح ہے، خورشید اعظم خان کی شمولیت سے مسلم لیگ (ن) 2018ء کے انتخابات میں بہتر کردار ادا کرے گیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) ضلع ایبٹ آباد کے نائب صدر خالد پرویز اعوان، نصیر احمد عباسی، ناصر سواتی اور خالد نواز اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق ممبر صوبائی اسمبلی اور صدر ایوان ِتجارت حویلیاں خورشید اعظم خان اور ان کے خاندان کی مسلم لیگ (ن) کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں ، ان کی دوبارہ مسلم لیگ میں شمولیت سے حویلیاں کے مسلم لیگی کارکنوں کو حوصلہ ملے گا اور آنے والے انتخابات میں پارٹی کو مضبوط قیادت میسر آئے گی۔