پاکستان مِں بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

ملک میں بجلی کی پیداوار 19ہزار 200میگاواٹ ہو گئی کوئی شارٹ فال نہیں

جمعہ 18 مئی 2018 15:49

پاکستان مِں بجلی کی زیادہ سے زیادہ پیداوار کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) ملک میں بجلی کی پیداوار 19ہزار 200میگاواٹ ہو گئی ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق جمعہ کو بجلی کی طلب صبح ساڑھے آٹھ بجے تک 19ہزار 98 میگاواٹ تھی جبکہ پیداوار 19ہزار 200میگاواٹ تھی اور کوئی شارٹ فال ریکارڈ نہیں کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :