ایس سی او رکن ممالک کا منشیات کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے کا اعادہ

ممبر ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون سمجھوتے کیلئے 2018 سے 20تک عملی منصوبے کی منظوری دیدی گئی، منصوبے پر پاکستان، چین ، بھارت ،قازکستان ، کرغزستان ، روس ، تاجکستان ،ازبکستان سمیت آٹھ رکن ممالک کے وفود نے دستخط کیے

جمعہ مئی 15:54

سانیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) ایس سی او ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون سمجھوتے کیلئے دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار بیس تک عملی منصوبے کی منظوری دیدی گئی ، منصوبے پر پاکستان،، چین ، بھارت ،قازکستان ، کرغزستان ، روس ، تاجکستان ،ازبکستان سمیت آٹھ رکن ممالک کے وفود نے دستخط کیے،شانگھائی تعاون تنظیم نے منشیات کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کنونشن کے اختیار کا تحفظ کیا جائے گا ۔

چائنہ ریڈیو انترنیشنل کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے وزرائے ثقافت کی پندرہویں ملاقات چین کے صوبہ ہائی نان کے شہر سانیا میں منعقد ہوئی جس میں ایس سی او کے ممبر ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون کے سمجھوتے کے لیے دو ہزار اٹھارہ سے دو ہزار بیس تک عملی منصوبے کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں چین ، بھارت ، پاکستان ، قازکستان ، کرغزستان ، روس ، تاجکستان ،ازبکستان سمیت آٹھ رکن ممالک کے وفود نے مذکورہ منصوبے پر دستخط کیے۔

چین کے وزیر ثقافت و سیاحت لو شو گانگ نے کہا کہ چین مختلف ملکوں کے ساتھ ثقافتی شعبوں میں تبادلوں و تعاون کو مزید فروغ دے گا تاکہ مختلف ممالک کے عوام کے درمیان باہمی مفاہمت اور دوستی میں اضافہ ہوسکے ۔ملاقات میں شریک بھارتی وزارت ثقافت کے سیکٹرٹری پدما لوچن ساہو نے ثقافتی رابطوں اور تبادلوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تجارت ، تعلیم اور دوسرے شعبوں میں تبادلوں سے پہلے ہی ثقافتی تبادلہ کرنا ضروری اور اہم ہے۔

دوسری طرف شانگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے انسداد منشیات حکام نے دنیا بھر میں منشیات کی تیاری اور سمگلنگ کے پھیلنے کی وجہ سے اسکے انسداد کے لیے تعاون کو بڑھانے کا اعادہ کیا ہے۔ یہ عہد شنگھائی تعاون تنظیم کے ممبر ممالک کے انسداد منشیات کے سربراہوں کی کانفرنس میں کیا گیا ۔ جو کہ منشیات انٹیلی جنس ایکسچینج کو بڑھانے سے لے کر بین الاقوامی منشیات کے کنٹرول سسٹم کو برقرار رکھنے کے لئے کئی مسائل پر اتفاق رائے تک پہنچا ۔

انہوں نے ایس سی او چھنگداو سربراہی اجلاس میں منظوری کے لئے منشیات اور نفسیاتی مادوں کے استعمال کی روک تھام کے بارے میں ایک مسودہ پیش کرنے پر بھی اتفاق کیا. حکام نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسداد منشیات کنونشن کے اختیار کا تحفظ کیا جائے گا ۔۔چین کے نیشنل نارکوٹک کنٹرول کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیو یوجن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایس سی او کے رکن ممالک منشیات کے کنٹرول میں تعاون کی کامیابیوں کو مضبوط کریں گے۔ اور منشیات کے استعمال کے خلاف مشترکہ مفادات اور ایک ہم نصیب معاشرے کی تشکیل میں حصہ لیں گے ۔