نواز شریف احتساب عدالت پیشی پر میڈیا سے بات چیت کیے بغیر روانہ ہوگئے

جمعہ 18 مئی 2018 15:54

نواز شریف احتساب عدالت پیشی پر میڈیا سے بات چیت کیے بغیر روانہ ہوگئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے کمرے میں سابق وزیراعظم نواز شریف معمول کے مطابق صحافیوں سے طویل غیر رسمی گفتگو کرتے ہیں تاہم جمعہ کو سماعت کے موقع پر ایسا نہیں ہوا۔ سابق وزیراعظم احتساب عدالت کے باہر بھی صحافیوں سے اکثر طویل گفتگو کرتے تھے لیکن باہر بھی وہ بات چیت کیے بغیر روانہ ہوگئے۔