پاکستان پر شرمناک الزامات لگانے پر امریکا کا بھارت کو منہ توڑ جواب

امریکہ نے پاکستان کیخلاف بھارتی صحافی کے الزامات کو مسترد کر دیئے پاکستان علاقائی سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان اور افغانستان دونوں دہشتگردی سے متاثر ہوئے ، امریکہ افغانستان میں دہشتگردوں کی مالی معاونت رکوانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے، امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ترجمان ڈینا وائٹ

جمعہ 18 مئی 2018 15:54

پاکستان پر شرمناک الزامات لگانے پر امریکا کا بھارت کو منہ توڑ جواب
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) امریکہ نے پاکستان کیخلاف بھارتی صحافی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان اور افغانستان دونوں دہشتگردی سے متاثر ہوئے ، امریکہ افغانستان میں دہشتگردوں کی مالی معاونت رکوانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ترجمان ڈینا وائٹ نے کہا کہ پاکستان علاقائی سلامتی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان اور افغانستان دونوں دہشتگردی سے متاثر ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں دہشتگردوں کی مالی معاونت رکوانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔ ترجمان نے پاکستان کیخلاف ایک بھارتی صحافی کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا ۔