نیوزی لینڈ کا خواتین فٹ بالرز کو مرد کھلاڑیوں کے برابر معاوضے دینے کا اعلان

جمعہ 18 مئی 2018 15:58

ویلنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) نیوزی لینڈ فٹ بال باڈی نے خواتین فٹ بالرز کو مرد کھلاڑیوں کے مساوی معاوضے دینے کا اعلان کیا ہے، اسطرح نیوزی لینڈ یہ اقدام اٹھانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ فٹ بال کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہم نے خواتین اور مرد فٹ بال ٹیموں کے درمیان فرق کو ختم کر دیا ہے اور اب دونوں کو برابری کی سطح پر تمام تر سہولیات اور معاوضے دیئے جائیں گے۔ نیوزی لینڈ فٹ بال کے چیف ایگزیکٹو اینڈی مارٹن نے کہا کہ بلاشبہ یہ ملکی فٹ بال کیلئے ایک تاریخی لمحہ ہے اور اس سے ہمیں ملک میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین فٹ بال کے فروغ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :