ابھی تک آئندہ انتخابات کیلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن کی وضاحت

جمعہ مئی 15:58

ابھی تک آئندہ انتخابات کیلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا، الیکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ ابھی تک آئندہ انتخابات کیلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا، قانون میں واضح طور پر طریقہ کا رموجود ہے، صدر مملکت الیکشن کمیشن کی مشاورت سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرینگے۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک آئندہ انتخابات کیلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں کیا گیا، انتخابات کی تاریخ ویب سائٹ پر ڈالے جانے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ کیسے ویب سائٹ پر کوئی تاریخ ڈالی گئی ہے۔