رمضان میں اشیائے خورونوش مقررہ نرخ سے زائد پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی، پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ ایجنسی

جمعہ مئی 16:02

رمضان میں اشیائے خورونوش مقررہ نرخ سے زائد پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف ..
باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) باجوڑایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ انجینئر عامر خٹک نے کہاہے کہ اگر کسی نے رمضان المبارک کے دوران اشیائے خورونوش مقررہ نرخ سے زیادہ نرخوں پر فروخت کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جائیگی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں آل تاجر برادری باجوڑایجنسی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ انوار لحق ، تحصیلداران اور دیگر تمام بازاروں کے صدور اور عہدیدار بھی موجودتھے ۔ تاجر برادری نے پولیٹیکل ایجنٹ کو بازاروں میںاشیائے خوردونوش اور برف سپلائی کے حوالے سے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پروفد سے گفتگو کرتے ہوئے پولیٹیکل ا نجنئیر عامر خٹک کہا کہ انتظامیہ نے عوامی مشکلات کو دیکھتے ہوئے صدرمقام خارسمیت ایجنسی کے تمام تجارتی مراکز میں اشیائے خور دنوش اور دیگر بنیادی اشیائے کی وافرا مقدارمیں فراہمی کیلئے خصوصی انتظامات کی ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ اگر کسی نے کھانے پینے کی اشیائے سمیت دیگر ضروری اشیاء سرکاری نرخ سے زیادہ نرخوں پر فروخت کرنے کی کوشش کی تو ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی ،کسی کو باجوڑ ایجنسی کے کسی بھی علاقے میں مقررہ کر دہ ریٹ سے زیادہ نرخ پر آشیائے خوردنوش کے فروخت کے اجازت نہیں دی جائیگی اور رمضان المبارک کے دوران ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ تاجر برادری کے رہنمائوں نے کہا کہ تاجر برادری پولیٹیکل انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کریگی ۔ اس موقع پر فیصلہ کیاگیا کہ برف کی ایجنسی سے باہر سپلائی پر مکمل پابندی برقرار رہیگی تاکہ یہاں کے لوگوں کو برف آسانی سے مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :