انگلش کائونٹی لیسسٹر شائر اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو روزہ ٹور میچ کل شروع ہوگا

دو روزہ ٹور میچ کے بعد پاکستانی ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کا باقاعدہ آغاز کریگی

جمعہ 18 مئی 2018 16:02

لیسسٹر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) لیسسٹر شائر اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو روزہ ٹور میچ کل ہفتہ سے لیسسٹر میں شروع ہوگا۔ دو روزہ ٹور میچ کے بعد پاکستانی ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کا باقاعدہ آغاز کریگی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریز کا پہلا میچ 24 مئی سے لندن میں شروع ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون سے 5 جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا اس کے بعد پاکستان ٹیم سکاٹ لینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی اور اس سلسلے پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان میں پہلا ٹی 20 کرکٹ میچ 12 جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 13 جون کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :