جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

جنوبی افریقہ کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے

جمعہ 18 مئی 2018 16:02

بلوم فونٹین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ کل ہفتہ کو بلوم فونٹین میں کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 کرکٹ میچ 20 مئی کو بلوم فونٹین میں ہی کھیلا جائیگایاد رہے کہ میزبان ٹیم نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو 17 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے بنگلہ دیشی ٹیم کو پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز میں 5-0 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :