علی جاوید کی اومان نیوز ایجنسی (او این ای) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد الارائمی کو اومان جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعہ مئی 16:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) پاکستان کے سفیر علی جاوید نے اومان نیوز ایجنسی (او این ای) کے ڈائریکٹر جنرل اور ایڈیٹر انچیف ڈاکٹر محمد الارائمی کو اومان جرنلسٹس ایسوسی ایشن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی صورتحال، پاکستان۔۔اومان مشترکہ سرمایہ کاری کمپنی کی کارکردگی اور سیاسی، پارلمیانی و فوجی قیادتوں کے درمیان پائیدار روابط کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات میں پاکستانی صحافیوں کے وفد بشمول ایگزیکٹو ایڈیٹر پاکستان آبزرور گوہر زاہد ملک اور ٹی وی اینکر و کالم نگار جاوید چوہدری کے حالیہ دورے میں اومان کی سیاسی قیادت اور سول سوسائٹی کے ساتھ ملاقاتوں اور بات چیت کو سراہا گیا۔ ڈاکٹر محمد الارائمی نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 13 اور 14 مئی کو ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے زیر اہتمام انٹرنیشنل نیوز ایجنسیز کانفرنس میں انہیں مینجنگ ڈائریکٹر اے پی پی مسعود ملک، صحافی برادری اور دانشوروں کے ساتھ ملاقات اور مفید بات چیت کا موقع ملا۔

سفیر علی جاوید نے اومان میں پاکستان ڈے کی چھے ہفتوں کی تقریبات پر مشتمل نیوز لیٹر کے خصوصی ایڈیشن کی کاپی بھی ڈاکٹر محمد الارائمی کو پیش کی۔