پشاورپولیس کی کارروائیاں،چاراشتہاری سمیت33جرائم پیشہ گرفتار

جمعہ 18 مئی 2018 16:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) پشاورپولیس کی شہرمیںرمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں۔قتل ، اقدام قتل، ڈکیتی، راہزنی و دیگر سنگین جرائم میں ملوث4 اشتہاری ملزمان سمیت 33 دیگر جرائم پیشہ افراد گرفتار۔ گرفتار شدگان کے قبضہ سے جدید خود کار اسلحہ اور منشیات بر آمد۔

سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس آفیسرپشاور قاضی جمیل الرحمن کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن جاوید اقبال کی نگرانی میں صوبائی دارالحکومت پشاور میں رمضان المبارک میںامن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر چاروں ڈویژنل ایس پیز کی زیر قیادت مختلف تھانہ جات کی حدود میں منشیات فروش اوردیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 33 ملزمان کو گرفتار کرکے مجموعی طورپر ان کے قبضہ سے 10کلو گرام اعلی کوالٹی چرس، 2 عدد کلاشنکوف، 14 عدد پستول، 116 عددمختلف بور کے کارتوس برآمدکرنے کے ساتھ ساتھ 10 بوتل شراب بھی بر آمد کی ۔ اسی طرح سکیورٹی آرڈیننس کے تحت دو افراد کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کیا۔