جے آئی ٹی رپورٹ کی جلد 10 کے حصول کیلئے بین الاقوامی کمپنی کا سپریم کورٹ سے رجوع
جمعہ 18 مئی 2018 16:04
(جاری ہے)
خیال رہے کہ جے ا?ئی ٹی رپورٹ کی جلد 10 مختلف ممالک کے ساتھ باہمی قانونی مدد سے متعلق ہے اور اسے جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیائ کی درخواست پر سپریم کورٹ نے سیل کردیا تھا۔
بروڈشیٹ نے جے آئی ٹی کی جلد 10 کے حصول کے لیے درخواست اس لیے دی ہے تا کہ وہ اسے بین الاقوامی ثالثی عدالت میں جمع کراسکے، جہاں پاکستان اور بروڈشیٹ ثالثی کے معاملے پر تنازع جاری ہے۔واضح رہے کہ بروڈشیٹ کی جانب سے اٹھائے گئے تنازع پر پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کے مقدمے کا سامنا ہے، جس میں اس بات کو پیش کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے مختلف ا?ف شور کمپنیوں میں پاکستانیوں کی چوری شدہ رقم کی واپسی میں مدد کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے لوٹی ہوئی رقم اور ا?ف شور کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی واپسی کے لیے 20 جون 2000 میں نیب نے بروڈشیٹ کمپنی سے معاہدہ کیا تھااس حوالے سے وکیل لطیف کھوسہ نے ڈان کو بتایا کہ انتھونی ایونس کیو سی کی جانب سے اس کیس میں مزید کارروائی کے لیے کمپنی سے جے آئی ٹی رپورٹ پیش کرنے کا کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ثالثی عدالت میں اس کیس کی آئندہ سماعت 16 جولائی کو ہے، جہاں نقصان کے حوالے سے حتمی ازالے کے اعلان کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی جلد 10 کی نقل سے ثالثی عدالت میں زیر التوا مقدمے میں نقصانات کی مد کا تعین کرنے میں مدد ملے گی۔یاد رہے کہ اثاثوں کی وصولی کے عالمی معاہدے کی شق 3 اور 4 کے مطابق مخفی رکھے گئے اثاثوں کی تحقیقات کے تمام اخراجات کمپنی کو برداشت کرنا پڑتے ہیں۔لطیف کھوسہ نے بتایا کہ بروڈشیٹ کی جانب سے سپریم کورٹ سے اس وقت رجوع کیا گیا تھا جب بین الاقوامی ثالثی عدالت نے کمپنی کو کہا کہ وہ پاکستان کے اٹارنی جنرل دفتر اور نیب کی جانب سے حاصل کردہ جے ا?ئی ٹی رپورٹ کی جلد 10 جمع کرائے۔خیال رہے کہ پاکستان کو ان الزامات پر 50 کروڑ ڈالر کے مقدمے کا سامنا اس لیے کرنا پڑ رہا ہے کہ نیب کی جانب سے کمپنی کو 15 لاکھ ڈالر موصول نہیں ہوئے تھے۔سینئر وکیل کے مطابق نیب برآمد شدہ رقم کا 20 فیصد دینے پر رضا مند تھا جبکہ نیب کی جانب سے 15 لاکھ ڈالر کی رقم کی ادائیگی کے بعد مئی 2008 میں یہ معاہدہ ختم کردیا گیا تھا لیکن کمپنی کی جانب سے نیب کا یہ اقدام بین الاقوامی ثالثی عدالت میں چیلنج کیا گیا اور اس بات کا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کمپنی کو رقم موصول نہیں ہوئی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.