مریدکے، تین مختلف واقعات کے دوران شہر اور گردو نواح میں تین خواتین کو قتل کر دیا گیا

جمعہ 18 مئی 2018 16:06

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) تین مختلف واقعات کے دوران شہر اور گردو نواح میں تین خواتین کو قتل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ موضع سیہول میں چچا علیم نے مبینہ طور پر پسند کی شادی کرنے پر اپنی بھتیجی(ن) کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

دوسرا واقعہ رتہ بھڑ میں پیش آیا جہاں پسند کی شادی پر حقیقی بھائی نے تشدد کرکے اپنی بہن کو موت کی نیند سلا دیا جبکہ تیسرے واقعہ میں شیخوپورہ روڈ پرگھریلو ناچاقی پر شگفتہ نامی لڑکی کو بھائی نے قتل کرکے نعش نہر میںپھینک دی ۔ تینوں خواتین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچا دی گئی ہیں تاہم پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔

متعلقہ عنوان :