لاہور ہائی کورٹ ،لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ملنے والی امریکی کی تفصیلات بارے درخواست ناقابل سماعت قرار

جمعہ 18 مئی 2018 16:10

لاہور ہائی کورٹ ،لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ملنے والی امریکی کی تفصیلات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز نے پاکستانی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ملنے والی امریکی امداد کی تفصیلات لے بارے میں درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی اور قرار دیا کہ معلومات کے حصول کیلئے درخواست گزار رائیٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت متعلقہ ادارے سے رجوع کر سکتے ہیں۔جس میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے ملنے والی امداد کے بارے معلومات مانگی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شہری نے بتایا کہ 2015 مریم نواز اپنے والد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ امریکہ گئی اور اس وقت کی امریکی خاتون اول مسز اوباما نے مریم نواز کو ملاقات میں پاکستانی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے امداد دینے کا اعلان کیا۔ درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا کہ آج تک اس امدادی رقم میں کوئی علم نہیں ہوا۔ درخواست گزار نے نکتہ اٹھایا کہ آئین کے تحت یہ معلومات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اس لیے اس امدادی رقم کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں. لاہور ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کر دی اور قرار دیا درخواست گزار شہری کو متعلقہ ادارے سے رجوع کر سکتے ہیں۔