پاکستان کوسٹ گارڈزکی گزشتہ15دنوں کے دوران مختلف کارروائیاں، منشیات اور دیگرسامان برآمدکرلیا

جمعہ 18 مئی 2018 16:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان کوسٹ گارڈزنے گزشتہ15دنوں کے دوران مختلف کارروائیوں کے دوران حشیش، غیرقانونی ڈیزل،شراب، بیئرکے ٹن سمیت مختلف کمپنیوںکے موبائل فونز،غیر ملکی کپڑا ، مختلف گاڑیوںکے ٹائرزاور چھالیہ برآمد کرکے متعددملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نیملک دشمن عناصر کی طرف سے اندرون/بیرون ملک اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری کے علاقوں میں گشت اور چیکنگ میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہوا ہے۔

گذشتہ 15دنوں کے دوران پاکستان کوسٹ گارڈز نے ناکہ کھاری چیک پوسٹ (بلوچستان) چیکنگ کے دوران ایک مسافر سی7کلوگرام حشیش اور ایک مسافرسی6کلوگرام حشیش برآمد کرکے دونوں اسمگرز کو گرفتار کرلیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

اوتھل کے قریب لاکھڑا روڈ پرکارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکرسے 10,600لیٹر غیر قانونی ڈیزل برآمدکرلیا۔پسنی کے قریب کلمت کے ساحل سمند ر سے ایک لانچ اور ٹرک میں چھپائی ہوئی21000بوتلیں شراب اور 51000بیئرکے ٹن اور 40بیگ وائن برآمدکرلیئے۔

مختلف گاڑیوں سے لاکھوںروپے مالیت کا سامان جس میں مختلف کمپنیوںکے موبائل فونز،غیر ملکی کپڑا ، مختلف گاڑیوںکے ٹائرزاور چھالیہ شامل ہیں، تحویل میں لے لیں۔پاک ایران بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئی24تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا جس میں23پاکستانی اور 1نائجیریاکاشہری شامل ہے یہ تمام افراد غیر قانونی طور پر ایران جانیکی کوشش کر رہے تھے۔

تمام اسمگل کی جانے والی منشیات ، متفرق اشیاء ، گاڑیاں،لانچ اور 2اسمگلرز اور24تارکین وطن کو پاکستان کوسٹ گارڈز نے اپنی تحویل میںلے لیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ پکڑی جانے والی منشیات ،متفرق اشیاء اور گاڑیوںکی مالیت اربوں روپے ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میںبھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔