نارنگ منڈی،غیرت کے نام پرقتل دونوں لڑکیوں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے

دونوں لڑکیوں کو سپرد خاک کر دیا گیا ،پولیس نے مقدمات درج کر لیے تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا

جمعہ 18 مئی 2018 16:16

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) نارنگ منڈی میں رات گئے مختلف دیہاتوں میں غیرت کے نام پرقتل ہونے والی دونوں لڑکیوںکی نعشیں پولیس نے پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیںجنہیں سپرد خاک کر دیا گیا ،پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نارنگ منڈی کے علاقہ کوٹلی سیہول میںرات گئے مقتولہ عبیحہ بی بی اپنے بھائی ظہیر احمد اور والدہ عطیہ بی بی کے ہمراہ نارنگ منڈی ہسپتال سے واپس اپنے گائوں کوٹلی سیہول پہنچی تو گھر کے قریب دوحقیقی چچائوںعلیم اللہ اور رستم نے گلی میں سر عام فائرنگ کر دی جس کے باعث مقتولہ نے گلی میں تڑپ تڑپ کر جان دے دی ۔

مقامی پولیس نے مقتولہ کے والدشوکت علی کی درخواست پر ملزمان علیم اللہ اور رستم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

مقتولہ نے تھوڑا عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی جو نا کام ہو گئی اور طلاق کے بعد مقتولہ گھر واپس آگئی اس بات کا ملزمان کو بہت رنج تھا جس پر انہوں نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا جبکہ دوسرا واقعہ نارنگ منڈی کے سرحدی گائوں منڈیالی میںپیش آیاجہاںگزشتہ رات حقیقی بھائی علی رضا نے اپنی بہن سونیا کو تلخی کے بعد گھر میں فائرنگ کر کے موقع پر ڈھیر کر دیا جو گھر میں تڑپتی ہوئی دم توڑ گئی پولیس نے مقتولہ کے باپ شفاقت علی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔