نارنگ منڈی کی معروف روحانی شخصیت صوفی محمد افضل فقیر ؒ کی یاد میں پر وقار روحانی تقریب

جمعہ مئی 16:16

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) نارنگ منڈی کی معروف روحانی شخصیت صوفی محمد افضل فقیر ؒ کی یاد میں پر وقار روحانی تقریب بعنوان فقیر سمینار کا انعقاد ہوا جس میں پنجاب یونیورسٹی شعبہ ایجوکیشن کے پروفیسر ڈاکٹر حافظ محمد ارشاد ،،ڈاکٹر اظہر وحید ،،ڈاکٹر محمد شاہدسرویا ،پروفیسر سید احمد رضا بخاری،کرامت علی بھٹی ،صوفی اصغر علی نوشاہی نے صوفی محمد افضل فقیر ؒ کا کلام پیش کیا مقررین نے حضور بابا جی سرکار ؒ کے حضور اپنی عقیدت محبت اور احترام کا ظہار خوبصورت انداز میں کیا اور بتایا کہ صوفیا کرام نے اسلام کی اشاعت و تبلیغ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے صوفی محمد افضل فقیر نے علاقہ بھر میں بھٹکی ہوئی انسانیت کو صراط مستقیم پر چلایا آج نارنگ منڈی و گرد و نواح میں ہزاروں کی تعداد میں ان کے مریدین اسلام کی شمع کو روشن کیے ہوئے ہیںفقیر سمینار کی صدارت صاحبزادہ محمد عمر افضل اور حافظ طاہر محمود خان نے کی اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض علاقہ کی معروف ادبی شخصیت افتخار احمد ساجد صدر حلقہ ارباب زوق نارنگ منڈی نے انجام دیے تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی اور افتخار احمد ساجد نے شاندار پروگرام پیش کر کے محفل کو چار چاند لگا دیے بعد ازاں مہمانان گرامی کو یاد گار شیلڈ دی گئی عوام نے روحانیت کے حوالے سے پروگرام کو بے حد پسند کیا ۔