الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے غریب معذوروں میں وہیل چیر زکی تقسیم کے موقع پر تقریب کا انعقاد

جمعہ 18 مئی 2018 16:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) الخدمت فائونڈیشن بلوچستان کے صدرجمیل احمد کردنے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن غم سمیٹنے اور خوشیاں بھانٹنے کیلئے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے یتیموں بیوائوں اوربے سہارا افراد کا سہارا الخدمت بنی ہوئی مخیر حضرات تاجر برادری الخدمت فائونڈیشن کا ساتھ دیکردکھی انسانیت کی خدمت کے سفر میں بہتری وتیزی لاسکتے ہیں ۔

بلوچستان کے تمام اضلاع میں الخدمت فائونڈیشن کام کر رہی ہے معذوروں ویتیموں کو ہم زیادہ توجہ دے رہے ہیںتاکہ ان کی پریشانی ومشکل میں کمی کی جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کوئٹہ میں غریب معذور افرادمیں وئیل چیرزکی تقسیم کے موقع پر سادہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک نیکی بھلائی صدقہ وخیرات اور زکوٰة کا مبارک مہینہ ہے الخدمت فائونڈیشن اپنی جاری پراجیکٹس میں بہتری وتیزی لانے کیلئے ڈونر کانفرنس کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

مخیر حضرات کے تعاون سے ہی ہمارے پراجیکٹس مکمل ہوسکتے ہیں ہم دکھی انسانیت کی خدمت بلاتفریق رنگ ونسل کر رہے ہیں معذوروں کو معذورکرنا ان کیساتھ زیادتی اور اللہ تعالیٰ کے ناراضگی کا سبب ہے معذوروں کو اللہ نے معذور کیا ہے انشاء اللہ وہی تندرست بھی کریگامگر ہمیں اپنے رویے کو درست کرنا چاہیے معذور ویتیم ہمارے بھائی ووجودکے حصے ہیں ہم انہیں کسی طور پر الگ نہیں سمجھتے ہم اپنے پراجیکٹس چلانے کیلئے مختلف طبقات مخیر حضرات تاجر برادری ،ٹرانسپورٹرز،سماجی سیاسی طبقات سے تعا ون لیں گے بلوچستان میں غربت کیساتھ انفاق فی سبیل اللہ کرنے والے مخیر حضرات بھی الحمد اللہ بہت زیادہ ہے ۔ہم غربت کا مقابلہ کرنے کیلئے مخیر حضرات سے مدد لیں گے ۔