کوئٹہ، رمضان لمبارک میں جماعت اسلامی کے فہم القرآن کلاسزکا آغاز

مولانا عبدالحق ہاشمی صوبائی دفتر ،مولانا عبدالخالق نواکلی میں قرآن پاک کی تفسیر وترجمہ پڑھائیں گے

جمعہ 18 مئی 2018 16:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) جماعت اسلامی کے تحت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رمضان المبارک میں ترجمہ وتفسیر قرآن کلاسزکا اہتمام کیا گیا ہے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے چھ زونزمیں بھی فہم القرآن کلاسزشروع ہوگئی صوبائی دفترالفلاح ہائوس الگیلانی روڈکوئٹہ میں تحریک محنت کے زیراہتمام یکم رمضان سے 25رمضان تک 25روزہ فہم القرآن کلاس کا اہتمام کیا گیا ہے شرکاء کیلئے تفاسیر قرآن ،سیرت پاک ،فقہ وحدیث اور دینی کتب کا اسٹال بھی ہوگا جس میں وہ خریداری سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مدرس عالم دین وجماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ہوں گے کلاس روزانہ شام 5بجے تاساڑے چھ بجے ہوگی۔جبکہ عالم دین وپروفیسر مولاناعبدالخالق مندوخیل بھی یکم رمضان المبارک سے مدرسہ صوت القرآن نزدبشیرآباد گل باران چوک نواکلی میں روزانہ بعدنماز ظہر تین بجے سے قرآن کلاس میں ترجمہ وتفسیر قرآن پڑھائیں گے کلاسز میں پابندی وقت ضروری ہے ۔شائقین درس قرآن سے شرکت کی استدعاکی گئی ہے ۔