سبی ،مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ،اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

جمعہ 18 مئی 2018 16:16

سبی ،مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ،اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں ..
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) سبی میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے ،اشیاء خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،ماہ رمضان میں مہنگائی کے باعث غریب روزے داروں کی خرید قوت نے جواب دیدیا ہے ،مرغی گوشت 350،کجھور 360،چھوٹا گوشت 700روپے فی کلو فروخت ہونے لگی ہے ،سبزی اور فورٹ کی قیمیں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی ہے ،سبی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کیمٹی فوری طور پر ایکشن لیں،ضلعی انتظامیہ سستا بازاز کا انتظام کر کے غریب عوام کو ریلیف فراہم کریں،عوامی حلقوں کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کے آمد کے ساتھ ہی سبی میں مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے مہنگائی کے باعث شہر میں اشیاء خورد نوش کی قیمیں آسمان کو چھونے لگی ہے اور خریداری غریب عوام کی خرید قوت سے باہر ہوگئی ہے مہنگائی کے باعث شہر میں فارمی مرغی گوشت فی کلو 320سے بڑھ کر 350 روپے فی کلو ،چھوٹا گوشت 700روپے فی کلو ،کجھور 360روپے،لیموں فی کلو 360روپے،بڑا گوشت 400روپے ،برف فی کلو 15روپے،آم دو سو روپے میں فروخت ہونے لگی ہے مہنگامی کے باعث سبی میں سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے مہنگائی کے باعث غریب عوام اور غریب روزے داروں کی خرید قوت نے جواب دیا ہے سبی کے عوامی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ اور ڈپٹی کمشنر سبی محمد ذاکر ناصر سے مطالبہ کیا کہ سبی میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کو سرکاری نرخ نامہ کا پابند بنایا جائے اور پرائس کنٹرول کمیٹی سبی میں گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں۔