پنجاب یونیورسٹی لائبریری کلب کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

جمعہ 18 مئی 2018 16:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری کلب کے زیر اہتمام مطالعے کی عادات کو فروغ دینے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈائریکٹر جنرل اردو سائنس بورڈڈاکٹر ناصر عباس نیئر نے بلونت سنگھ کی اردوزبان میں تحریر کردہ شارٹ سٹوریز’آبگینے‘ جبکہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ انگلش لینگوئج اینڈ لٹریچر اسسٹنٹ پروفیسر خورشید عالم نے ثریا خان کے انگلش ناول ’نور‘ پر سیر حاصل گفتگو کی۔ چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے دونوں مقررین کا شکریہ ادا کیا۔