اسلام آباد کی مسجد میں شر پسندوں کی کارروائی،متعدد نمازی زخمی، ہلاکتوں کا خدشہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 مئی 2018 15:42

اسلام آباد کی مسجد میں شر پسندوں کی کارروائی،متعدد نمازی زخمی، ہلاکتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مئی 2018ء) : اسلام آباد کے علاقہ شاہدرہ بہارکہو میں نمازیوں پر فائرنگ ہوئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نمازی جمہ کی نماز ادا کر کے باہر نکلے تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسجد کے اطراف میں کافی خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔