صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے نو تعینات چیف سیکرٹری آزادکشمیر میاں وحید الدین کی کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات

جمعہ 18 مئی 2018 16:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان سے نو تعینات چیف سیکرٹری آزادکشمیر میاں وحید الدین نے جموں وکشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ صدر نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر کو آزادکشمیرمیں اس اہم تعیناتی پر مباکباد پیش کی۔ صدر آزاد کشمیر نے اس موقع پر چیف سیکرٹری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اور آزادکشمیر حکومت کا یہ عزم ہے کہ وہ آزادکشمیر کو ایک جدیداور ترقی یافتہ ریاست بنائیں۔

صدر نے آزادکشمیر کے چند معاشی سیکٹر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ روڈ انفراسٹرکچر ، چھوٹے بڑے پن بجلی کے منصوبے ، آزادکشمیر کے تمام علاقوں میں سیر و سیاحت کا فروغ ، معدنیات ، فلوری کلچر ، ہارٹیکلچر اور مواصلات کے شعبوںکے فروغ اور ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

صدر نے کہا کہ آزادکشمیر قدرتی حسن سے مالا مال ہے اور یہاں سیاحت کو فروغ دینے سے آزادکشمیر کی معیشت میں بے پناہ ترقی ہو سکتی ہے ۔

اس کے لئے ضروری انفراسٹرکچر اور سیاحوں کی حفاظت کے انتظامات بہت ضروری ہیں ۔ صدر آزادکشمیرنے اس امر پر بھی زور دیا کہ آزادکشمیر کی نوجوان نسل کو فنی تعلیم سے بھی آراستہ کیا جائے اور پرائیویٹ سیکٹر کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کرکے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقعوں کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ وہ اپنی تعیناتی کے دوران آزاد کشمیر کو ہر شعبے میں ترقی کی اوج کمال تک لے جانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔

صدر نے کہا کہ آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہو چکا ہے اور حکومت آزادکشمیر مختلف نئے و جاری منصوبہ جات کوپایہ ء تکمیل تک پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔صدر نے اس موقع پر کہا کہ آزادکشمیر میں آنے والے وقتوں میں پانی کی کمی کو دور کرنا ، تعلیمی معیار اور معاشرے کے تمام افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔

متعلقہ عنوان :