کے الیکٹرک کا قبلہ درست نہ ہوسکا‘

اہلیان کراچی نے سحری کے بعد افطاری بھی اندھیرے میں کی

جمعہ 18 مئی 2018 16:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) رمضان المبارک میں بھی کے الیکٹرک کا قبلہ درست نہ ہوسکا،عوام کو ریلیف کے دعوے ہوا ہو گئے۔

(جاری ہے)

سحری کے بعد پہلی افطاری کے موقع پر بھی شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی غائب رہی۔شدید گرمی ، بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری دوہری ازیت میں مبتلا ہیں۔