نیب احتساب کے نام پر دھوکا اور فراڈہے، جمشید دستی

جمعہ 18 مئی 2018 16:28

نیب احتساب کے نام پر دھوکا اور فراڈہے، جمشید دستی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ احتساب کے نام پر دھوکا اور فراڈہے،اگر سیاستدان کرپشن میں ملوث ثابت ہو جائیں تو ان کو سرعام سزائے موت ہونی چاہیے،جب تک تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے ایک پیج پر نہیں ہوں گے تب تک یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا، اس ملک میں یہ اصول ہے کہ جو جتنا بڑا چور اور ڈاکو ہوگا اس کا اتنا بڑا عہدہ ملے گا،اس پارلیمنٹ کے اندر بدقسمتی سے چور اور لٹیرے بیٹھے ہوئے ہیں جو اس کی توہیں کا باعث بن رہے ہیں۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافات اپنی جگہ لیکن اگر احتساب شروع کرنا ہے تو اپنے آپ سے شروع کریں، میں آج کہتا ہوں کہ مجھ سے احتساب کا آغاز کریں اور اس کا دائرہ سب تک بڑھائیں۔

(جاری ہے)

سب کہ پتا ہے کہ پہلے زرداری ڈاکو تھا لیکن اس کہ ملک کا صدر بنا دیا گیا، نواز شریف پر کرپشن، منی لانڈرنگ اور طیارہ ہائی جیکنگ کے کیسز تھے لیکن وہ 3بار اس ملک کا وزیر اعظم بنا ہے۔

اس ملک میں یہ اصول ہے کہ جو جتنا بڑا چور اور ڈاکو ہوگا اس کا اتنا بڑا عہدہ ملے گا۔ نیب کا ادارہ احتساب کے نام پر دھوکا اور فراڈہے۔ نیب اور ایف آئی اے کو حکمرانوں نے اپنی چوریاں چھپانے کیلئے بنایا تھا اور یہ ادارے ان کے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔ اگر اس پارلیمنٹ میں بیٹھے ارکان ٹھیک ہوں تو کسی کی جرات نہیں کہ اس ایوان کی طرف میلی آنکھ اٹھا کر دیکھے۔

سیاستدان اپنی عزت خود نہیں کریں گے تو دوسروں سے وہ کیسے عزت کی امید رکھ سکتے ہیں۔اس پارلیمنٹ کے اندر بدقسمتی سے چور اور لٹیرے بیٹھے ہوئے ہیں جو اس پارلیمنٹ کی توہیں کا باعث بن رہے ہیں۔نواز شریف جائے گا تو کوئی اس سے بڑا ڈاکو آجائے گا۔ سیاستدان اس ملک کے عوام کے نمائندے ہوتے ہیں اور ان کا کام عوامی فلاح کیلئے قانون سازی کرنا ہوتا ہے۔ اگر سیاستدان کرپشن میں ملوث ثابت ہو جائیں تو ان کو سرعام سزائے موت ہونی چاہیے۔اس ملک کے سیاستدانوں نے ملک کا تماشا بنا کے رکھا ہوا ہے، جب تک تمام سیاسی جماعتیں اور ادارے ایک پیج پر نہیں ہوں گے تب تک یہ ملک ترقی نہیں کرسکتا۔