Live Updates

اوپن یونیورسٹی نے ماہ رمضان کے دوران دفتری اوقات کارکا مراسلہ جاری کردیا

جمعہ 18 مئی 2018 16:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ماہ رمضان کے دوران دفتری اوقات کار کا مراسلہ جاری کردیا ہے۔ نوٹیفیکشن کے مطابق سوموار سے جمعرات تک یونیورسٹی صبح 8بجے سے دن2۔

(جاری ہے)

بجکر 15منٹ تک کھلی رہے گی جبکہ جمعہ کے دن دفتری اوقات کار صبح 8بجے سے دوپہر 12۔بجے تک ہوگی۔اوپن یونیورسٹی واحد یونیورسٹی ہے جس کے طلبہ کا تعلق ملک کے ہر حصے سے ہے اور یہ طلبہ اپنی تدریسی امور کے سلسلے میں یونیورسٹی کا دورہ کرتے رہتے ہیں اس لئے رمضان المبارک کے مہینے میں یونیورسٹی کے اوقات کار اُن کے نوٹس میں لانا اُن کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات