سوشل میڈیا پر اپ لوڈڈ 'ٹیوٹرر جسٹریشن فارم' کے حوالے سے اوپن یونیورسٹی کا وضاحتی بیان

جمعہ 18 مئی 2018 16:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) بعض نامعلوم افراد نے سوشل میڈیا پر یونیورسٹی کا ٹیوٹر رجسٹریشن فارم اپ لوڈ کیا ہواہے ،ْ امیدواروں اور علاقائی دفاتر کی جانب سے ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز کو ٹیوٹر رجسٹریشن کی درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف ریجنل سروسسز نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے کہ سوشل میڈیا پر فراہم کردہ ٹیوٹر رجسٹریشن فارم یونیورسٹی نے اپ لوڈ نہیں کیا ہے اور جب ضرورت محسوس ہوگی تو یونیورسٹی ٹیوٹر رجسٹریشن فارم اپنی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کرے گی۔

وضاحتی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی امیدواروں کی جانب سے ٹیوٹر رجسٹریشن فیس جمع کرانے کی ذمہ دار نہیں ہے۔ یہ وضاحتی بیان یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہے۔