فیشن انڈسٹری کی مضبوطی کے بعد ہی فلم انڈسٹری بھی ترقی کر سکتی ہے’ماڈل غزل شاہ

جمعہ مئی 16:31

فیشن انڈسٹری کی مضبوطی کے بعد ہی فلم انڈسٹری بھی ترقی کر سکتی ہے’ماڈل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) سپر ماڈل غزل شاہ نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری کی مضبوطی کے بعد ہی فلم انڈسٹری بھی ترقی کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ و ماڈل غزل شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فیشن انڈسٹری میں تیزی کے ساتھ نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ ایسے لوگ جو گروہ کی شکل میں کام کر رہے ہیں نئے ٹیلنٹ کو کام دلوانے کا جھانسہ دیکر ان کو خراب کر رہے ہیں جو فیشن انڈسٹری کیلئے بہت نقصان دہ ہے میں سمجھتی ہوں کہ اگر ہم نے فلم انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہے تو ہمیں پہلے فیشن انڈسٹری کو مضبوط کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :