صرف علی ظفر نے ہراساں کیا، میشا شفیع کا پھر الزام

کتنی خواتین سامنے آکر حقیقت بتائیں مجھے تعدادبتائیں گلوکارہ کا شکوہ

جمعہ مئی 16:31

صرف علی ظفر نے ہراساں کیا، میشا شفیع کا پھر الزام
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء)ماڈل اور گلوکارہ میشا شفیع نے ایک بار پھر الزام دہراتے ہوئے کہا ہے کہ صرف علی ظفر نے مجھے ہراساں کیا۔

(جاری ہے)

میشا نے کہا کہ مزید6 خواتین کابھی علی ظفرکیخلاف سامنے آنا کافی نہیں انہوں نے شکوہ کیا کہ کتنی خواتین سامنے آکر حقیقت بتائیں مجھے تعدادبتائیں واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ دنوں معروف گلوکار اور اداکارعلی ظفر پر آنہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔بعد ازاں جواب میں علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے نام ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا جس میں میشا شفیع سے معافی مانگنے کا مطالبہ یا بصورت دیگر ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔