اب فلم بین پردہ اسکرین پر اچھی اور معیاری تفریح چاہتے ہیں، صنم چوہدری

جمعہ 18 مئی 2018 16:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) اداکارہ وماڈل صنم چوہدری نے کہا کہ فلم بین پردہ اسکرین پر اچھی اور معیاری تفریح چاہتے ہیں جس کیلئے نوجوان فلم میکرز میوزیکل ، کامیڈی اور رومانٹک فلمیں بنانے کو ترجیح دے رہے ہیں جوکہ خوش آئند عمل ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں صنم چوہدری نے کہا کہ ٹی وی کی طرح فلم میں بھی جاندار پرفارمنس کیلئے کردارکے ساتھ ڈانس میں مہارت حاصل کرنے کیلئے باقاعدہ تیاری کی ہے۔

اس کی بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ گزشتہ چند سالوں میں ہماری فلم انڈسٹری کا نیا جنم ہوا ہے جس کا کریڈٹ فلم میکنگ میں نئے آنے والوں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، اسی وجہ سے معروف فلمی ادارے بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میگا بجٹ کی بہت سی فلموں کا آغازہوچکا ہے اورآنے والے دنوں میں مزید بڑے پروجیکٹس کی شوٹنگز کا آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :