مدیحہ شاہ کا فلم ڈائریکشن کے شعبے میں قسمت آزمائی کا فیصلہ

جمعہ 18 مئی 2018 16:31

مدیحہ شاہ کا فلم ڈائریکشن کے شعبے میں قسمت آزمائی کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ فلموں میں اداکاری کی ہے مگر اب فلم میں ڈائریکشن کے شعبے میں بھی اپنی صلاحیتوں کو آزمانہ چاہتی ہوں البتہ مجھے فلم ڈائریکشن کی چند بنیادی تکنیک سے آگاہی ضرور ہے مگر اس میں مکمل عبور نہیں اس لیے میں عید الفطر کے بعد لندن جائوں گی جہاں باقاعدہ ڈائریکشن کا کورس مکمل کرنے کے بعد فلم میں ڈائرکشن کے فرائض سرانجام دوں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسان کو جب بھی کوئی کام کرنا ہو تو ایک سلیقے کے مطابق ہو ، دوسرے اداکاروں کی طرح صرف نام بنانے کے لئے فلموں میں ہدایتکاری نہیں کروں گی بلکہ اس کا کورس مکمل کرنے کے بعد ہی منفرد نوعیت کا پراجیکٹ شروع کروں گی جس کا سکرپٹ میں نے پہلے ہی تیار کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :