ایکشن سے بھرپور تھرلر فلم’’دی ایکیولائزر 2‘‘20جولائی کو ریلیز ہو گی

جمعہ 18 مئی 2018 16:33

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) معروف ہالی وڈ ایکشن ہیرو ڈینزل واشنگٹن کی سسپنس تھرلرفلم ’’دی ایکیولائزر2 ‘‘20جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

ہدایتکاراونٹونی فوکوا کی یہ فلم 2014میں ریلیز ہونے والی فلم دی ایکیولائزر کا سیکوئل ہے جس میں ایک بار پھر ڈینزل واشنگٹن سابق انٹیلی جنس آپریشنل کمانڈر کے کردار میں مافیا سے جنگ کرتے دکھائی دینگے۔۔فلم کی کاسٹ میں ڈینزل واشنگٹن اور ایشٹن سینڈرز کے علاوہ پیڈرو پاسکل،سکینہ جیفرے،ملیسا لیو اور بل پل مین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ٹوڈ بلیک اور جیسن بلومینتھل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلے 20جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :