لاہور ہائیکورٹ نے خواتین کی تعلیم کے لئے امریکہ سے ملنے والی 70 ملین امداد سے متعلق تفصیلات کی فراہمی کے لئے دائر درخواست مسترد کر دی

جمعہ مئی 16:33

لاہور ہائیکورٹ نے خواتین کی تعلیم کے لئے امریکہ سے ملنے والی 70 ملین ..
لاہور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے خواتین کی تعلیم کے لئے امریکہ سے ملنے والی 70 ملین امریکی امداد سے متعلق تفصیلات کی فراہمی کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی،،عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدائت کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت کے رو برو درخواست گزار مقامی شہری نے موقف اختیار کیاتھا کہ دوہزار پندرہ میں امریکہ نے پاکستانی خواتین کی تعلیم کے لئے امریکی امداد کی فراہمی کا اعلان کیا،خواتین کی تعلیم کے لئے امریکی امداد کی وصولی،رقم کے خرچ ہونے کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں،انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل انیس اور اطلاعات تک رسائی کے قانون کے تحت معلومات فراہم کرنا حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کر رہا،جس پرعدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی،،عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔