کاتالونیہ کے نئے صدر کا ہسپانوی بادشاہت کی وفاداری سے انکار

پارلیمنٹ نے منتخب کیا ،عوام کی مرضی کے مطابق خود کو وقف کرتا ہوں، قوئم توررا کا خطاب

جمعہ مئی 16:34

کاتالونیہ کے نئے صدر کا ہسپانوی بادشاہت کی وفاداری سے انکار
میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) کاتالونیہ کے نئے صدر قوئم توررا نے آئین اور ہسپانوی بادشاہت کی وفاداری سے انکار کردیا، انہوں نے دونوں شقیں حذف کرکے حلف اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے صدر کاتالونیہ قوئم توررا نے اپنے حلف اٹھانے کی تقریب میں ایک مختصر تقریر کی جس میں انہوں نے ہسپانوی بادشاہ فلپ ششم اور آئین دونوں کے ساتھ بیعت نہیں کی۔اپنی مختصر تقریر میں انہوں نے کہا کہ میں حکومت کے سربراہ کے طور پر کام کروں گا، مجھے پارلیمنٹ نے منتخب کیا اور میں عوام کی مرضی کے مطابق خود کو وقف کرتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :