یونان کے ساتھ 25سالہ پرانا تنازعے کا حل تلاش کر لیا ،وزیراعظم مقدونیا

تنازعہ بہت پرانا ہے،ابھی یہ کہہ نہیں سکتا کہ اس مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے،یونانی وزیراعظم کا ردعمل

جمعہ 18 مئی 2018 16:35

ایتھنز/اسکوپیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) مقدونیا کے وزیر اعظم زوران زائیف نے کہا ہے کہ یونان کے ساتھ نام کے تنازعہ کا حل تلاش کر لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زائیف نے کہاکہ یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس کے ساتھ اس سلسلے میں اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے لیے مختلف امکانات پر بات ہوئی ہے۔ دوسری جانب یونانی وزیراعظم سپراس کے بقول وہ ابھی یہ کہہ نہیں سکتے کہ اس مسئلے کو حل کر لیا گیا ہے۔ مقدونیا اور یونان کے مابین نام کے حوالے سے یہ تنازعہ پچیس سال پرانا ہے۔ یونانی موقف ہے کہ نام مقدونیا کا تعلق ان کے قومی ورثے سے ہے۔

متعلقہ عنوان :