بلدیہ کورنگی کا شاہراہوں ،فلائی اوورز اور انڈر پاسز کو مکمل فعال رکھنے کے لئے اقدامات

جمعہ 18 مئی 2018 16:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی کی حدود میں تما م اہم شاہراہوں ،فلائی اوورز ،انڈر پاس مکمل طور پر فعال رکھنے اور ٹریفک کی روانی کو ہر ممکن طریقے سے یقینی بنا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں ،نیشنل ہائی وے اور شاہراہ فیصل ریلوے لائن کے نیچے قائم تمام انڈر پاسز کو مکمل کلیئر رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی ممکن ہوسکے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے منتخب بلدیاتی نمائندوںاور افسران کے ہمراہ نیشنل ہائی وے پر 36انچ ڈایہ کی سیوریج لائن کی تنصیب اور ملحقہ آبادیوں میں بلدیاتی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے نیشنل ہائی وے سے الفلاح سوسائٹی آمد و رفت کے لئے انڈر پاس کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو انڈر پاس کی تعمیر و مرمت اور صفائی وستھرائی کے احکامات صادر کرتے ہوئے علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ سیوریج لائن کی تنصیب سے شاہ فیصل کالونی اور ملیر کی وسیع آبادی سیوریج مسائل سے چھٹکارہ حاصل کرلے گی بلدیہ کورنگی علاقائی سطح پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لئے شب روز کوشاں ہے انشا اللہ ترقیاتی منصوبوں پر جاری کاموں کی تکمیل کے بعد عوام درپیش مسائل سے نجات پائیں گے بعد ازاں چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے علاقہ معززین کے ہمراہ علاقائی دورہ کرکے علاقائی سطح پر درپیش بلدیاتی مسائل اور بلدیہ کورنگی کے تحت جاری انتطامات کا معائنہ اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے تمام محکماجاتی سربراہان کو ہدایت کی کہ ٹریفک کے نظام کی بہتری اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے عوامی خدمات کے حوالے سے اقدامات تیز کریں شاہراہوں ،گلیوں ،فلائی اوورز ،انڈر پاسز سمیت تجارتی مراکز کے اطراف صفائی و ستھرائی اور روشنی کے انتظامات کی درستگی کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنا یا جائے ۔