کراچی میں اشیائے خوردونوش کے ساتھ ساتھ پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

جمعہ مئی 16:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) کراچی میںماہ رمضان کا آغاز ہوتے ہی اشیائے خوردونوش کے ساتھ ساتھ پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری پرائس لسٹ پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی کراچی میں بھی اشیائے خوردونوش کے ساتھ ساتھ پھلوں کی قیمتیں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کیلا 80سے بڑھ کر 150روپے درجن،تربوز 20سے بڑھ کر30 روپے کلو ، گرما 80سے بڑھ کر 120روپے کلو ،سیب 80سے بڑھ کر 150روپے کلو،آم 150سے 200روپے کلومیں فروخت کیا جارہا ہے۔

حکام سرکاری پرائس لسٹ پر عملدرآمد کرانے سے قاصر نظر آتے ہیں نتیجتا بے یار و مدد گارعوام مہنگائی کے بو جھ تلے دبتے ہی جا رہے ہیں۔ شہری میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ سوال کرتے نظر آئے کہ پرائس کنٹرول کے لئے مثر قانون کیوں نہیں ہی آخر سندھ حکومت پرائس کو کنٹرول کرنے میں سنجیدہ کب ہوگی قیمتیں کنٹرول کرنے کے لئے قانون سازی کب کی جائے گی۔