پاکستان اور سربیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل

پاکستانی سفارتخانہ کی کلچرل گالا، تصویری اور پاکستانی مصنوعات کی نمائش سمیت متعدد تقریبات کی منصوبہ بندی

جمعہ 18 مئی 2018 16:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) پاکستان اور سربیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہو گئے، دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات خوشگوار اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کی بنیادوں پر استوار ہیں۔ جمعہ کو دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ سفارتی تعلقات 1948ء میں قائم ہوئے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر بلغراد میں پاکستانی سفارتخانہ نے کلچرل گالا، پاکستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے سربیا کرکٹ فیڈریشن کی تربیت، تصویری اور پاکستانی مصنوعات کی نمائش سمیت متعدد تقریبات کی منصوبہ بندی کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تعلقات خوشگوار اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون کی بنیادوں پر استوار ہیں۔ پاکستان امن و ترقی کے سفر میں سربیا کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے۔

متعلقہ عنوان :