والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے اندرون لاہور کی 15 ہزارعمارتوںکو ڈاکومنٹ کرنے کا سروے مکمل کر لیا

ْاندرون شہر کو9وارڈز میں تقسیم کیا گیا‘18 ماہر انجینئرز، ٹائون پلانرز و ماہرین تعمیرات نے حصہ لیا

جمعہ 18 مئی 2018 16:40

لاہور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے اندرون لاہور کی 15 ہزارعمارتوںکو ڈاکومنٹ کرنے کا سروے مکمل کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق اتھارٹی نے عمارتوں کو ڈاکومنٹ کرنے کا آ غاز کیا تھا اور سروے کو کامیابی کے ساتھ پورا کرنے کے لئے 18 ماہر انجینئرز، ٹائون پلانرز اور ماہرین تعمیرات نے منصوبے پر کام کیا،اس سلسلے میں اندرون لاہور کو9وارڈز میں تقسیم کیا گیا اور سات مختلف ٹیموں نے اس پر کام کیاجس میں رہائشیوں سے ان کی معلومات اکٹھی کرنا ،عمارتوں کی تصاویری دستاویزات ، ثقافتی عمارات اور بوسیدہ عمارات کی نشاندہی کرنا تھا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول مبشر حسن کا اس سلسلہ میں کہنا تھا کہ عمارتوں کے سروے اور دستاویزات کے بعد ماہرین سے ان پر رائے لی جائے گئی تاکہ ان کی بحالی پر کام کیا جا سکے، ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنے کیلئے والڈ سٹی اتھارٹی نے یہ اقدم اٹھایا ہے تاکہ خطرناک اور ثقافتی ورثے کی حیثیت رکھنے والی عمارتوں کی نشاندہی کی جائے اور ان پر پالیسی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :