اوورسیز پاکستانی کی ایک کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کی2 دکانیںواگزار

جمعہ 18 مئی 2018 16:40

لاہور۔18 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن نے پنجاب کی معاونت سے سمندر پار مقیم پاکستانی کو اپنی ایک کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی2 دکانوں کا قبضہ واپس کروا دیں ۔

(جاری ہے)

وائس چیئرپرسن او پی سی سینیٹر شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے بتایا کہ کینیڈا میں مقیم محمد اشتیاق نے کمیشن کو شکایت درج کروائی کہ کرایہ داروں نے ان کی باغبانپورہ لاہور میں واقع دکانوں کو خالی کرنے سے انکار کردیا ہے جنہیں خالی کر ایا جائے ۔

شاہین خالد بٹ اور افضال بھٹی نے بتایا کہ یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی لاہور کو بجھوائی گئی جس کے ارکان کی مدد سے مذکورہ دکانیں خالی کراکے ان کا قبضہ اصل مالک کے حوالے کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ او پی سی سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :