ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا ہے،چیئرمین نیب

انتقامی کاروائی پر یقین نہیں رکھتے،بدعنوان عناصرکیخلاف زیروٹالرنس ہے،احتساب سب کیلئےکی پالیسی پرسختی سےعمل جاری ہے۔چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 مئی 2018 16:44

ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا ہے،چیئرمین نیب
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مئی 2018ء) : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا ہے، بدعنوان عناصرکیخلاف زیروٹالرنس ہے،احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرسختی سےعمل جاری ہے۔ انہوں نے آج یہاں لاہورمیں متاثرین کو چیک تقسیم کرنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔

بدعنوان عناصرکیخلاف زیروٹالرنس ہے۔ نیب کی کوئی امتیازی پالیسی نہیں ہے، اور نہ ہی نیب کے ذہن میں کسی قسم کا کوئی تعصب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کابنیادی مقصدعوام کی خدمت ہے۔ جب عوام کی خدمت نہیں ہوگی جمہوریت کی بقا بھی خطرے میں ہوجاتی ہے۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرسختی سےعمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب شفافیت، میرٹ، شواہد اور قانون کے مطابق کارروائی پریقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا ہے۔ ڈبل شاہ کیس کے دوسرے ملزم تصورگیلانی کے ذمے1 ارب90 کروڑ روپے ہیں۔ 9 ارب روپے کے فراڈ میں سے 4 ارب روپے متاثرین کوواپس کیے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم تصورگیلانی کے ذمہ رقم سے ایک ارب20 کروڑ متاثرین کولوٹا دیے۔

واضح رہے چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف بے بنیاد الزام پر پریس ریلیز جاری کرنے کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے پانچ ارب ڈالر کی خطیر رقم بھارت بھیجنے کے الزام پرچیئرمین نیب کو شواہد پیش کرنے یا معافی مانگنے کیلئے چوبیس گھنٹے کا وقت دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ چیئرمین نیب شواہد پیش کریں یا پھر معافی مانگ کرگھر چلے جائیں۔

نوازشریف نے چیئرمین نیب کے بے بنیاد الزام پر کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا تھا انہوں نے بونیر جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین آپ کو ایسے نہیں چھوڑیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے اعلان کے بعد ن لیگ کی قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کوبائیس مئی کو طلب کرلیا ہے۔ پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی  برائے قانون و انصاف کے چیئرمین چوہدری اشرف نے کہا کہ چیئرمین نیب نے نوازشریف پر بے بنیاد الزام لگایا۔

چیئرمین اپنے متعلقہ افسران کے ساتھ پیش ہوکر وضاحت دیں۔ دوسری جانب چیئرمین نیب کا بیان سامنے آیا ہےجس میں انہوں نے کہا کہ بدعنوان عناصرکیخلاف زیروٹالرنس ہے۔ ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پرسختی سےعمل جاری ہے۔ نیب کسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا۔