پوسٹ آفس ورکرز سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن ریفرنس،گرفتار ملزم کی درخواست پر جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری

جمعہ 18 مئی 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پوسٹ آفس ورکرز سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن ریفرنس میں گرفتار ملزم حاجی محمد اسماعیل کی جانب سے میڈیکل بورڈ بنانے کے لئے دائر درخواست پر سینٹرل جیل کے حکام کو شو کازنوٹس جاری کردیا۔جمعہ کو سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان پوسٹ آفس ورکرز سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن ریفرنس میں گرفتار ملزم حاجی محمد اسماعیل کی جانب سے میڈیکل بورڈ بنانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

۔عدالت میں جیل حکام ملزم کی صحت کے حوالے سے رپورٹ پیش نہ کرسکے۔۔

(جاری ہے)

عدالت رپورٹ پیش نہ کرنے پر سینٹرل جیل کے حکام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا۔۔عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ انکا موکل حاجی محمد اسماعیل کینسر کے مرض میں مبتلا ہے اور انکے موکل کا کوئی بینک اکانٹ بھی نہیں ہے لہزا انکی ضمانت منظور کی جائے۔۔اس موقع پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریماکس دیئے کہ ملزم کی ضمانت کا فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ آنے پر ہی کیا جائے گا۔۔بعد ازاں عدالت نے معاملے پر سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف پاکستان پوسٹ آفس سوسائٹی کے نام پر کروڑوں روپے کرپشن کرنے سے متعلق احتساب عدالت میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔