سندھ ہائی کورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کو نیب کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے

جمعہ 18 مئی 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے علی جہانگیر صدیقی کو نیب کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں امریکہ میں نامزد سفیرعلی جہانگیرکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت میں نیب کے پراسیکیوٹرکہنا تھا کہ علی جہانگیر صدیقی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزرات داخلہ کو درخواست دی تھی عدالت کے حکم نامے کے بعد وزارت داخلہ سے درخواست واپس لے لی گئی۔

علی جہانگیر صدیقی کا ملک سے فرار ہونے کا خدشہ ہے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا جائے ۔ملزم پرمہنگے داموں شیئرز فروخت کرکے سرکاری اداروں کو چالیس ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے علی جہانگیر صدیقی نے ایزگارڈنائن نامی کمپنی کے زریعے شیئرزکا سودا کیا جبکہ عدالت میں علی جہانگیرصدیقی کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کی منظوری کے بغیر فارن ایکسچینج سے متعلق انکوائری نہیں ہوسکتی نومبر 2012 میں شیئرز منتقل ہوئے علی جہانگیر 2010میں بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مستعفی ہوچکے تھے ۔

(جاری ہے)

امریکا میں سفیر نامزد ہونے پر سیاسی مخالفین نے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے علی جہانگیر صدیقی کا نام ای سی ایل شامل کرنے کی درخواست بدنیتی پرمبنی ہے عدالت نے علی جہانگیر صدیقی کو نیب کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔